حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر عہدیداروں نے اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، افسوس دہشت گردی کیخلاف ماضی میں آپریشن تو کئے جاتے رہے، مگر دہشت گردی کی جڑیں نہیں ختم کی گئیں، جس کے باعث آج یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی دہشت گردوں کو نشانہ ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ’’گڈ اور بیڈ‘‘ کی تقسیم ختم کرکے بلاامتیاز ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
آپ کا تبصرہ